عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے ،وزیر دفاع

326

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے پاو¿ں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے،اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری کارڈ عمران خان نے کھیلا ، توشہ خانہ میں بھی ہر روز نیا انکشاف ہورہا ہے، عمران خان الیکشن کمیشن اور اپنے محسنوں کو صبح شام گالیاں دیتا ہے ، عدم اعتماد کا نتیجہ 2سے تین روز میں آجائے گا.

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنے محسنوں سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال گھٹیا پن ہے ، عمران خان کے گرد قانون کا گھیراور آہستہ آہستہ تنگ ہورہا ہے ، تین سے چار سال میںیہ مصیبت پاکستان کے گلے سے اترگئی ہے،ان کی ساڑھے تین سال کے زخم ابھی تک رس رہے ہیں ، وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ملک زخمی حالت میں رہے،ان کا انٹکٹ ہے کہ اگر میں حکمران ہوں تو یہ ملک ہے ، اگر نہیں تو ملک بھاڑ میں جائے،اللہ کی مدد سے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے.

وزیر دفاع نے مذید کہا،اگر عدلیہ ان کی مرضی کے مطابق کام کریں تو پسند ہیں فوج اور اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے تو وہ ان کو پسند ہے ، اگر ادارے قانون کے مطابق کام کریں توہ عمران خان کو پسند نہیں ،وہ ان کو اینٹیں مارتا ہے ، کوئی ایسا شخص نہیں جس نے عمران خان پر احسان کیا ہوا وراس نے احسان فراموشی نہ کی ہو ، اگر آپ حکومت ٹھیک نہیں چلاسکتے تو اس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کیا قصور ہے ، ہم عمران خان کی چار سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

 عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اس کی مرضی کے مطابق کام کریں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ایک پیکج لارہے ہیں ، مہنگائی کو کم کرناہماری اولین ترجیح ہے ، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جماعت اپنی ہی نشستوں میں سے 2ہار گئی ، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں اپنی موجود نشستیں نہیں جیت سکتی ،آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال ہوجائےگی.