میسی کیساتھ تصویر کھینچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچا دیا

472
میسی کیساتھ تصویر کھینچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچا دیا

دوحا: دس سال قبل لیونل میسی کے ساتھ مداح کی حیثیت سے تصویر کھنچوانے والے بچے جولین الواریز نے فیفا ورلڈکپ 2022میں ارجنٹائن کو فائنل تک پہنچا دیا۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں دو گول اسکور کرنے والے جولین الواریز کی سپر اسٹار میسی کے ساتھ دس سال قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

جولین الواریز نے 2012میں میں بطور مداح میسی کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ،الواریز 10برس بعد ارجنٹینا کی ٹیم میں میسی کے ساتھ نہ صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فائل تک بھی پہنچادیا ۔

شائقین فٹبال نے الواریز کو مستقبل کا میسی قرار دے دیا ہے،میسی اور الواریز کے شاندار کھیل کی بدولت ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔