عراق میں عالمی کتب میلے میں 8لاکھ کتابیں نمائش کیلئے پیش

332

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی فلسفی ہادی الاوی سے موسوم عالمی کتب میلے میں کتابوں کی نمائش کامیابی سے جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس کے کتب میلے کو عراقی فلسفی، مورخ اور ماہر لسانیات ہادی الاوی سے موسوم کیا گیا ہے جبکہ کتب میلے میں 8لاکھ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

کتب میلے کے دوران نمائش کیلئے پیش کی جانے والی کتابوں کے مصنف اپنی دستخط شدہ کتابیں تقسیم کریں گے، شاعری پڑھی جائے گی اور فن پاروں کی نمائش بھی ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق بغداد میں منعقدہ کتب میلے میں 6لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ 20ممالک کے 350 ناشرین حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نیعراقی دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلے کا افتتاح 7 دسمبر کو کیا تھا جو کہ 18دسمبر تک جاری رہے گا۔