معمر عازمین حج کے لیے خوش خبری

889
pilgrims
hajj 2022 pilgrims reached makkah

ریاض: معمر عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے اچھی خبر آئی ہے، جس کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے عمر کی حد میں 65 سال سے زائد کی رعایت دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حج کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے رواں ہفتے میں یہ دوسری اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ برس پاکستان سے پونے 2 لاکھ سے زائد عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث ایک سال پاکستانی عازمین حج پر نہیں جا سکے تھے جب کہ بعد میں بتدریج کوٹہ بحال کیا گیا ۔ یہاں تک کہ کورونا کی سخت پابندیوں کی وجہ سے عازمین حج کے لیے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی تھی۔

سعودی حکام کی جانب سے آئندہ برس حج کے موقع پر عازمین کی عمر کی حد میں 65 سال سے زائد والوں کے لیے چھوٹ ملنے کا بھی قومی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے وزارت مذہبی امور کے حکام کوعمر کی حد میں چھوٹ کا عندیہ دیا ہے۔