انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

301

کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا جس سے  ڈالر 21 پیسے بڑھ کر 224 روپے 37 پیسے  پر بندہوا۔

 انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں 21 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر 224 روپے37 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر232 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر224 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 651 سطح پر بند ہوا۔