کوئٹہ میں بینظیر بھٹو کا مجسمہ نصب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا اظہار ناپسندیدگی

1123

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پارک میں نصب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بینظیر بھٹو کے کوئٹہ کے پارک میں نصب مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے وابستہ ایک صارف نے لکھا کہ پیپلز پارٹی جس نام پر حکمرانی کرتی ہے، اسے پتا ہی نہیں کہ یہ مجسمہ کیسا نظرآ رہا ہے۔

 

ایک دوسری خاتون صارف نے اپنی پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئےلکھاکہ کیا واقعی بے نظیر بھٹو شہید کا مجسمہ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم انہیں عزت دے رہے ہیں یا ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟۔

انسانی حقوق کی ایک کارکن نے مجسمے کو ہتک آمیز قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ بے نظیر بھٹو کا صوبائی دارالحکومت کے پارک میں نصب مجسمہ پاکستانی خواتین کی تضحیک کے مترادف ہے۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس مجسمے کو جلد تبدیل کردیا جائے گا۔