پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے

321

راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے۔

پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں۔قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔  کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔

امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابر اعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آوٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔  امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنالیے۔وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

محمد رضوان 29رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔ نسیم شاہ 15 رنز بنا کر وِل جیکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے۔

بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتدا میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث روف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔