پاکستان نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کردی

459

اسلام آباد: پاکستان نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت سے 3 دن پہلے ہی سکوک بانڈز کی ادائیگی کردی ہے کیوں کہ ادائیگی کی آخری تاریخ 5 دسمبر تھی تاہم ادائیگی 2 دسمبر ہی کو کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 2 روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کی تاریخ 3 سے 5 دسمبر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سکوک کی ادائیگیاں مؤخر نہیں کریں گے کیوں کہ ایسا کرنے سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔