جرمنی کا ورلڈ کپ سے باہر ہونا ڈراﺅنی فلم کی طرح ہے، ہاورٹز

622

دوحا:چار مرتبہ کی عالمی فٹ بال چیمپئن ٹیم جرمنی کے فارورڈ کائی ہاورٹز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا 22ویں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ راﺅنڈ سے باہر ہوجانا ایک ڈراﺅنی فلم کی طرح ہے۔

جرمنی کی ٹیم نے اپنے اپنے گروپ ای کے تیسرے اور آخری میچ میں کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود میگا ا یونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

 گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔اسی طرح میچ ہارنے کے باوجود سپین کی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ، چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

کائی ہاورٹز نے کہا کہ ٹیم کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ،ہاورٹز نے کہا کہ جب اس طرح ہوتا ہے، تو یہ ایک ڈراﺅنی فلم دیکھنے کی طرح محسوس ہوتا ہے، جاپان کے خلاف گروپ ای کے ابتدائی میچ میں ٹیم کی شکست میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی باعث ہے۔