الخدمت کاکسان بحالی پروجیکٹ کے تحت کھاد،بیج ،زرعی ادویات تقسیم

559
الخدمت کاکسان بحالی پروجیکٹ کے تحت کھاد،بیج ،زرعی ادویات تقسیم

ٹنڈومحمد خان:  الخدمت اور سائبان کمپنی کی طرف سے ’’کسان بحالی پروجیکٹ‘‘ کے تحت جماعت اسلامی ضلع ٹنڈومحمد خان کے تحت مقام باقر نظامانی میں سیلاب سے متاثرہ 115کسانوں میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات تقسیم کی گئیں ۔

اس موقع پر سندھ آباد گار بورڈ کے سابق صدر رئیس عبدالمجید نظامانی،سائبان کمپنی کے منیجر محمد شاہد،ضلعی امیر حافظ لعل محمد سولنگی،الخدمت کے صدر حافظ صاحبڈنو ،یوسی راجونظامانی کے نامزد امیدوار اعجاز نظامانی اور عامر شیخ نے خطاب کیا۔

کسانوں نے الخدمت کی جانب سے زرعی ادویات،کھاد،بیج ی وصولی کے بعد الخدمت اور جماعت اسلامی کی کاوش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں جماعت اسلامی اور الخدمت نے اپنی بساط سے زیادہ تعاون کیا ہے جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے تاحال ہماری کوئی بھی مدد نہیں کی گئی ہے۔

اس موقع پر رئیس عبدالمجید نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے آج بحالی کسان پروجیکٹ کے تحت بڑی تعداد میں کسانوں میں کھاد بیج اور زرعی دوائیں تقسیم کی ہیں تاکہ اس سے کسانوں کی زندگیاں معمول پر آسکیں اور حالیہ بارشوں سے متاثرہ غریب کسان اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہر مصیبت کی گھڑی میں بلا تفریق رنگ ونسل،مذہب کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، سیلاب ہو یا زلزلہ سب سے پہلے الخدمت فیلڈ میں ہوتی ہے اور رضاکار اپنی جانوں پر کھیل کر متاثرین کی مدد کرتے ہیں یہ جذبہ دین سے محبت اور اللہ کے مخلوق کی خدمت کا صرف الخدمت کے نوجوانوں میں پایا جاتا ہے ۔

اہل خیر حضرات کو بھی چاہئے کہ متاثرین کی بہبود کیلئے الخدمت اور جماعت اسلامی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر ضلعی امیر حافظ لعل محمد نے خطاب کرتے ہوئے الخدمت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ’’ بحالی کسان پروگرام ‘‘ کے تحت کھاد ،بیج اور زرعی داوئیں مفت فراہم کر رہی ہے،تاکہ کسانوں کی زندگیاں معمول پر لائی جا سکیں۔

جماعت اسلامی نے ہر موقع پر مصیبت میں گھرے ہوئے عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سابق امیر ضلع اور یوسی راجونظامانی کے نامزد امیدوار اعجاز نظامانی نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کسانوں کو مشکل وقت میں سہارا دینے کیلئے الخدمت نے کسان بحالی پروگرام کے شروع کیا ہے، جس کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ان متاثرین سیلاب جن کی زمینیں متاثر ہوئیں اور فصلیں تباہ ہو گئی تھیں ،انہیں کھاد،بیج اور زرعی دوائیں فراہم کی جا ر ہی ہیں۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم الخدمت کے تحت یہ اہم کام کر رہے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے کسان اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہو سکیں،بغیر اقتدار اور اختیار کے متاثرین کی خدمت کرکے دعائیں لینا بہت بڑی بات ہے اگر قوم نے موقع دیا تو سرکاری وسائل کو امانت اور دیانت کے ساتھ مستحقین تک پہنچائیں گے۔