الجزائر ،عدالت نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کے 49 ملزمان کو موت کی سزا سنا دی

150

الجیریا: الجزائر کی عدالت نے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ہجوم کی جانب سے 38 سالہ شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی،

الجزائری میڈیا کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت دو سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی ہے،یاد رہے کہ الجزائر میں مشتعل ہجوم کا جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر 38 سالہ شخص کے قتل کا واقعہ گذشتہ سال ہوا تھا، الجزائر جنگلات میں آگ کی تحقیقات میں مقتول بےگناہ ثابت ہوا تھا،

تحقیقات کے مطابق مقتول جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے گیا تھا، عدالت نے مقتول کے قتل کے الزام میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جبکہ الجزائر میں 1993 کے بعد سے سزائے موت پر عملدرآمد کی پابندی لگی ہوئی ہے۔