دنیا بھر میں ہرگھنٹے 5خواتین کااپنے ہی خاندان کے ہاتھوں قتل

346
women

جنیوا: اقوام متحدہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برس قتل ہونے والی نصف سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں کو قریبی رشتہ دار یا ساتھیوں نے قتل کر دیا۔ہر گھنٹے میں پانچ خواتیں اپنے ہی خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل کردی جاتی ہیں۔

ادارے کے مطابق حقیقی صورتحال اس سے بھی کہیں زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ نے خواتین کے ساتھ تشدد سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سن 2021 میں عالمی سطح پر کم از کم 45,000 خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھیوں یا پھر خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل کر دی گئیں۔

منشیات، جرائم اور خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کا مطلب یہ ہے کہ ہر گھنٹے پانچ سے زیادہ خواتین یا لڑکیاں اپنے خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہی قتل کر دی جاتی ہیں۔