ترکیہ کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا اعلان

255
announced

اسلام آباد: ترکیہ نے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلیے 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، اگلے دو تین سال میں کم از کم پانچ ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی جائےگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ترکیہ اگلے دو تین سال میں کم از کم پانچ ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے

ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اگلے دو تین سال میں پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے کر کم از کم پانچ ارب ڈالر تک کرنا چاہتا ہے کیونکہ تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

ڈاکٹر مہمت پچاجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے انہیں آئندہ تین سال میں ترکی اور پاکستان کی باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اس ہدف سے آگے بڑھنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پرترک سفارتخانے کے کمرشل قونصلر نورتین دیمیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔