ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی ڈھانچے کا اہم عنصر بن چکی ہے، چینی صدر

347
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

بالی: چینی صدر شی جن پھنگ نے  جی 20 سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے نشاندہی کی کہ یہ عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔حالیہ برسوں میں جی 20 نے اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے حاصل کیا اور مزید تعاون بھی ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطا بق مختلف فریق ڈیجیٹل تعاون کی قوت متحرکہ کو بڑھاتے ہوئیدیگر ممالک کے عوام تک اس کے ثمرات  پہنچائیں۔انہوں نے کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہتے ہوئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل گیپ کو دورکرنے اور اس میں اختراعات کو فروغ دینے کی تجاویز پیش کیں۔

چین نے جی 20  ڈیجیٹل اختراعات کے تعاون کا  پلان پیش کیا اور اس میں مختلف فریقوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین جی 20 اراکین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک متوازن،ہم آہنگ،تعاون، مشترکہ مفادات اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔

اسی دن جی 20 بالی سمٹ کا اعلامیہ بھی منظور ہوا۔17واں  جی 20 سمٹ اختتام پذیر ہوا ۔بھارت جی20 کا نیا چیئرمین ملک بن گیا۔