مٹیاری اور شکارپور میں زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

324

شکارپور/ مٹیاری: مٹیاری اور شکارپور میں زرعی زمین کے تنازعات پر تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

شکارپور کے نواحی علاقے رستم میں دو گروپوں  کے درمیان زمین کا تنازع مسلح تصادم میں بدل گیا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کے نوٹس کے بعد ضلع بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں 3 سال سے کچے کی زرعی زمین پر تنازع چل رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ مٹیاری میں ہالا کے قریب پیش آیا، جہاں دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔