عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

288
crude oil

نیو یارک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی خام تیل ایک اعشاریہ اکیانوے ڈالر مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت اٹھاسی اعشاریہ انتالیس ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ کی قیمت میں ایک اعشاریہ اٹھاسی ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت چورانوے اعشاریہ ساٹھ ڈالر ہوگئی۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھنے کا قیمتوں پر اثر پڑا۔