تمباکو نوشی سے لاحق خطرات کم کرنے والے بیکٹیریا کی شناخت کرلی گئی

313

بیجنگ: چینی اور ان کے ہم مرتبہ امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی ایک قسم کی نشاندہی کی گئی ہے جو موثر طریقے سے نکوٹین کے اثر کوکم کر سکتا ہے۔

نکوٹین تمباکومیں ایک نقصان دہ جزو ہے جو نشے کی عادت کا باعث بنتا ہے اور جگر کی چربی کے مرض سمیت صحت کے متعدد خطرات کا باعث بنتا ہے۔نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق آنت میں موجود اس بیکٹیریاکی ایک آبادی نے نیکوٹین سے متاثرہ چوہوں کے آنتوں میں نیکوٹین کی مقدار کو کم کیا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی، ژ ے جیانگ یونیورسٹی، فودان یونیورسٹی، وین ژو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک پہلے اسپتال اور امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین نےدریافت کیا کہ بیکٹیرائڈز ژیلانیسولوینز سگریٹ نوشی کرنےوالے افراد کی آنت میں جمع ہونے والی نیکوٹین کو کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق نیکوٹین آنتوں کے مالیکیول کی ایک قسم کوفعال کرنے کے حوالے سے جا نی جا تی ہے جس کواے ایم پی کے الفا کہتے ہیں اور یہ مالیکیول غیر الکوحل جگر کی چربی کی بیماری (این اے ایف ایل ڈی)کے بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج تمباکو نوشی سے بڑھتی ہوئی جگر کی چربی کوکم کرنے کے لیے ایک ممکنہ حکمت عملی تجویز کرتے ہیں۔

 قدرتی طور پر انسانی آنتوں میں موجود ایسے بیکٹیریا کو استعمال میں لایا جاتا ہے ، جنہیں خوراک کی پیداوار میں محفوظ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔