ایٹمی توانائی کمیشن نے بجلی کے بلیک آؤٹ پر حکومتی رپورٹ مسترد کردی

327

اسلام آباد : ایٹمی توانائی کمیشن نے گزشتہ ہفتے ملک بھر میں بجلی کے بریک آؤٹ پر حکومتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی پلانٹس کے ٹو اور کے تھری کے غیر معیاری مرمت کا تاثر دینا درست نہیں ۔ترسیل کے نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں ، ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنے کا کام این ٹی ڈی سی کا ہے۔

بدھ کو ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ملک بھر میں بجلی کے بریک آﺅٹ پر وزارت توانائی ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پلانٹس کے ٹو اور کے تھری کے غیر معیاری مرمت کا تاثر دینا درست نہیں ہے، ترسیل کے نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں ہے، ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنے کا کام این ٹی ڈی سی کا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈاؤن سے کے ٹو اور کے تھری بجلی پلانٹس پر برا اثر پڑا ہے جبکہ ایٹمی پاور پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت انتہائی معیاری ہے۔