یورپی یونین نے ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

431
European Union

تہران:ایران میں زیر حراست خاتون کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون پر یورپی یونین نے ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کریک ڈان کے خلاف ایران پر پابندیوں کے لیے یورپی یونین ممالک میں اتفاق ہوگیا ہے۔یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے پیر کو ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔ایران میں زیر حراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 25 روز سے جاری ہیں۔

ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈان میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر تیرہ ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہیسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔