سیلاب متاثرین کو تذلیل کرکے پیسہ دینا دین کیخلاف ہے، عمران خان

582
DI Khan arrival

ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرینکی تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔

ہفتے کو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سابق وزیراعظم نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کہتا ہے ایک ہاتھ سے دو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے۔ ہم نے سیلاب زدگان میں رقم تقسیم کرنے کے لیے ایک جامع تصدیقی نظام قائم کیا ہے، اس نظام کے تحت متاثرین بینک میں چیک دیں گے اور انہیں پیسہ مل جائے گا کیونکہ تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے جمع عطیات کو شفاف طریقے سے خرچ کرنا بڑی ذمے داری ہے اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین کو صرف گھر بنانے کے لیے پیسہ دیں گے۔ ہم نے سب سے نچلے طبقے کی مدد کرنی ہے، غریبوں کی مدد کرتے وقت سب سے اہم پہلو اس کے وقار کو برقرار رکھنا ہے، طیاروں سے کھانا پھینکتے ہوئے دیکھ کر شرمندگی ہوئی۔ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے ملک میں وہ کام کیا جو امیر ممالک بھی نہیں کرسکے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ہماری بھر پور مدد کی۔ پنجاب اورکے پی میں ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ سہولت دی ہے جس کی مدد سے کسی بھی پرائیویٹ اسپتال میں جاکر مفت علاج کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہماری بہت مدد کی ہے اور ہم نے پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ غریب افراد دکانوں سے 10 فیصد کم ریٹ پر آٹا اور چینی لے سکتے ہیں۔