پنجاب کابینہ کی 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

424

لاہور: پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔

پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی ہے 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، گھرانے اور دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔

چیئرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔