ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا عارضی آوٹ لیٹ، نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ

442

ریاض:سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے عارضی آوٹ لیٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

اتھارٹی نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ریاض میں آوٹ لیٹ شاپنگ فیسٹول کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔

گنیز ریکارڈ کے مطابق 145.000 مربع میڑ سے زیادہ رقبے پر عارضی آٹ لیٹ قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آوٹ لیٹ 2022 کو گزشتہ روزسے وزیٹرز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دو ہفتے جاری رہنے والا آٹ ڈورشاپنگ فیسٹیول روزانہ 3 بجے سہ پہر سے رات ایک بجے تک جاری رہے گا۔

فیشن، گھریلو لوازمات، کاسمیٹکس اور بین الاقوامی برانڈز پر 70 فیصد تک کی خصوصی رعایت پیش کی جا رہی ہیں۔آوٹ لیٹ 2022 سعودی شاپنگ کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جو وسیع وعریض ایریا پر مشتمل ہے اور یہاں ایک ہزار پانچ سو بین الاقوامی برانڈز کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے۔