مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

307
Global gold prices

کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6800 روپے فی تولے کی بڑی کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 1640 ڈالر فی اونس ہوگئی بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 5829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے ہوگئے ہفتے کے روز سونا 3750 روپے سستا ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کے بھاؤ میں 10 ہزار 550 روپے کے لگ بھگ کمی آئی ہے دوسری جانب چاندی کے بھاؤ1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔