اسحاق ڈار کو ڈیل کے تحت پاکستان واپس لایا جا رہا ہے، عمران خان

338
under the deal

رحیم یار خان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، شہباز شریف، بلاول امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔اسحاق ڈار کو ڈیل کے تحت پاکستان واپس لایا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر، بلاول بھٹو امریکا گئے ہوئے ہیں، امریکی اداکارہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئیں، یہ امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں، متاثرین مشکل میں امریکا کیا کرنے گئے ہیں، بلاول بھٹو کو اردوسیکھتے ہوئے چودہ سال ہوگئے، اللہ کا شکرہے میری قوم میں شعور آ گیا ہے۔ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کے لیے جگانے کی کوشش کر رہا ہوں

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکوملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لیجاتے ہیں، اگر بڑے ڈاکوں کو سزا نہ ملے تو وہ قوم تباہ ہو جاتی ہیں، اگرہم نے ان کی غلامی کو تسلیم کر لیا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں، قوم سے کہتا ہوں خوف کی زنجیروں کو توڑ دو، فیصلہ کیا ہے ان چوروں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا، ہر روز ان کے کرپشن کے کیسز معاف ہو رہے ہیں، اب اسحاق ڈار واپس آنے والا ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈارنے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی گواہی دی تھی، سابق وزیر خزانہ نے خود بیان دیا شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا تھا، اسحاق ڈار(ن)لیگ کی حکومت میں وزیراعظم کے جہازمیں بیٹھ کربھاگا تھا، ڈارکی جائیدادیں اوربچے باہر ہیں، اب اسحاق ڈار کو این آر او ڈیل کے تحت واپس لایا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حمایت کرنے والوں کو نامعلوم نمبروں کے ذریعے فون کر کے ڈرایا جاتا ہے، ایسا غلام ملکوں میں ہوتا ہے جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، ترکی میں جب تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی تب تک ترقی نہیں کی تھی، ہمیں ڈرایا، دھمکایا جاتا ہے، وعدہ کرو جس کو بھی نامعلوم نمبرز سے دھمکی آئے واپس اسے دھمکی دو، جب وہ دھمکی دے تو اسے کہنا ملک کا آئین و قانون مجھے آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، پہلے عدالتیں کنٹرولڈ تھی، آج ہماری عدالتیں ماشااللہ آزادی کی طرف جا رہی ہے، قوم کو بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔