امیر ممالک قرضوں میں ریلیف دیں، وزیر اعظم

428

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیش نظر امیر ممالک کو پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کرنا چاہئے تاکہ ہم اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوسکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ”بلومبرگ“ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جو بنیادی دلیل دی ہے کہ ماحولیاتی تباہی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، اس لئے امیر ممالک پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں۔