سعودی عرب میں اسکول بس کو اوورٹیک کرنے کی اجازت نہیں، حکام

477

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بچوں کی آمد ورفت کے دوران سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس پر جرمانہ ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکانٹ پر بیان میں خبردار کیا کہ بچوں کو سوار کرنے یا اتارنے کے لیے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر تین ہزار سے چھ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ اگر وہ سکول بس کھڑی ہوئی دیکھیں تو ایسی صورت میں بچوں کی سلامتی کی خاطر اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں۔ اور گاڑی روک لیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطیف میں سکول بس کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی تیزی کے ساتھ گزری۔

ایک بچی اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آجاتی۔محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا ہے۔