ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، عارف علوی

241
trade volume

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بہترین دوطرفہ تعلقات کے مطابق بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ پاکستان تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ اشیاء کے تجارتی معاہدے پر دستخط سے درمیانی مدت میں 5ارب ڈالر کا دو طرفہ تجارتی ہدف حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان بنیادی مسائل پر ترکیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ منگل کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔