آٹا مہنگا کرکے عوام کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے، ذکر اللہ مجاہد

404
price of flour

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گندم،آٹے، گھی سمیت دیگر اشیاء خرودونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غربیوں پر زندگی تنگ کرنا  ہے۔گندم اور آٹے کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوفاقوں پر مجبور کیا جارہا ہے  جس کی پرروز مذمت کرتے ہیں۔

میاں ذکر اللہ مجاہد کا کہناتھا کہ سستے آٹے کی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ایسے قومی مجرموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔ ملک سیلاب اور مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے کرائسز سے دوچار ہے ایسے میں چند مفاد پرست  پیسوں کے لالچ میں غریب اور عام آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے زون 169 ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن میں امیر علاقہ وسطی جماعت اسلامی لاہور مرزا شعیب یعقو ب، سیکریٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، نائب امیر علاقہ وسطی میاں طاہر عزیز، امیر زون احمد رسول، سیکرٹری زون منصف چوہدری، نائب امرائزون احمد رضا بٹ،  ندیم ابراہیم و دیگر ارکان و کارکنان نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ڈالر، بجلی، آٹے، گھی، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو ا ہے۔بجلی ، پانی او ر دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں ظالمانہ اضافے نے لوگوں کو معاشی قتل بدحال کردیا ہے۔ ڈالر اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور اب گندم اورآٹے کی قیمت میں اضافہ غریب اور عام آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے۔لوگوں کے معاشی حالات دن بدن ابتر ہوچلے جارہے ہیں حکمران طبقہ اور ادارے عوام کور یلیف اور سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔