راوی سٹی ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ضروریات پوری کریگا،عمران خان

318

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔40ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے تعمیرہونیوالا یہ شہرڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ضروریات پوری کرے گااوریہ پاکستان کاپہلاسرسبز وسمارٹ شہر ہوگا۔دریا کے کنارے تعمیر ہونیوالا یہ عمودی شہر ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کریگا اور دنیاکے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔

ان خیالات کااظہار عمران خان نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اس میں3بیراج ہوں گے جن سے270ارب لٹر پانی کی بچت ہوگی جسکی لاہورکے یزیرِزمین ذخیر آب کواشد ضرورت ہے۔گزشتہ برس شروع کیاجانیوالا 5000ایکڑرقبہ پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکاحصہ ہے۔سیلاب سے بچا ئو کے لئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔