سیلاب زدہ علاقوں میں امراض کا پھیلاؤ کنٹرول کرنا ضروری ہے،  وزیراعظم

328

صحبت پور: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں  امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو کنٹرول کرنا ضروری ہے.

بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان علاقوں سے نکاسی آب کا کام تیز کیا جائے،  وافر مقدار میں فنڈز ہیں،   امدای کام نہیں رکنا چاہیے۔ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں دیے جائیں۔امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

دورے کے موقع پر  وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، ریسکیو اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کے دورہ کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحبت پور میں ایک لاکھ 90 ہزار گھر متاثر ہوئے، میڈیکل کپمپوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی۔سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار مچھر دانیوں کا انتظام ہوچکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاؤ کنٹرول کرنا ضروری ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کا کام تیز کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس وافر مقدار میں فنڈز ہیں، مزید چاہیے ہوں تو بتا دیں لیکن امدای کام نہیں رکنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں دیے جائیں۔ شام تک ان متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی پہنچ جائے گا، امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔