قومی الیکشن؛ جماعت اسلامی پنجاب نے صوبائی انتخابی کمیٹی کی منظوری دیدی

428
Dr. Tariq Saleem

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے قومی انتخابات کی تیاریوں کے لیے صوبائی انتخابی کمیٹی کی منظوری دے دی۔

صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے ذمے داران کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا۔ صدرصوبائی انتخابی کمیٹی رسل خان بابر،سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،جبکہ حسن جاویدشورش ایڈووکیٹ،میاں محمدرمضان،خواجہ محمدوقارخان،ہارون الرشید،خالدپراچہ،عمرصدیق اورمیاں عبدالروؤف ایڈووکیٹ ممبران کمیٹی ہوں گے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق امیرصوبہ نے مرکزجماعت کی ہدایت پر الگ انتخابی کمیٹی قائم کی۔ اس سے قبل نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی کی سربراہی میں صوبائی سیاسی کمیٹی اپنی ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔