دنیا میں پہلی مرتبہ روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنادیا گیا

384

بیجنگ: دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنادیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز واقعہ بھی چین میں رونما ہوا ہے۔

مسز ٹانگ یو نامی خاتون روبوٹ جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہے، 10 ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کا نظم ونسق چلائے گی۔ اس مجازی روبوٹ کو مشہور گیم ساز کمپنی نیٹ ڈریگن ویب سافٹ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خیال ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس یا اے آئی) ہی کا دنیا پر اجارہ ہوگا اور یہی ٹیکنالوجی بہترین انداز میں فیصلہ سازی انجام دے سکتی ہے۔ اسطرح خود کمپنی کو اپنا کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

کمپنی کے مطابق ٹانگ یو چونکہ انسان نہیں ہے اور وہ تعصب سے بالاتر ہوکر کمپنی کو ہرملازم کے لیے یکساں طور پر اہم اور یکساں مواقع سےبھرپور جگہ بنادے گی۔ پھراگلے مرحلے میں ٹانگ یو کے الگورتھم کو مزید شفاف بنا کر میٹاورس کو مضبوط کیا جائے گا۔