کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

362
announced the results

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن لینے والے عبد الرحمن نے 97.54فیصد نمبر حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، ناظم امتحانات عمران طارق بٹ نے نتائج کا اعلان  کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس گروپ کے نتائج میں پہلی پوزیشن عبد الرحمن ولد عبد الحفیظ 97.54فیصد نمبر حاصل کیے۔

اعلان کے مطابق دوسری پوزیشن ربیعہ بنت عمران چھاپرا نے 97.1 فیصد کے ساتھ حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں علیزہ نے 97 فیصد اور رمین زبیدہ نے بھی 97 فیصد نمبرز حاصل کیے جنرل گروپ میں حبہ ضیائی ، مدحت اسلم اور حافظہ منہال نے پوزیشن حاصل کیں ، خصوصی بچوں میں کمال کمار، مریم عزیز فرح اسرار نے پوزیشن حاصل کیں کامیاب طالبعلموں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کی گئی ہے۔