حکومت کیساتھ معاملات طے کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، عمران خان

362
Charity Commission

ملتان : چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ابھی بھی مشورے دیئے جارہے ہیں کہ اسمبلی میں چلے جا ئیں اورحکومت کیساتھ بیٹھ کرمعاملات طے کر لیں۔

عمران خان نے کہا کہ پیسے کا بت ہو یا خوف کا بت ہمیں ڈار نہیں سکتا ہے، ڈرنے والا انسان کبھی بڑے کام نہیں کر سکتا، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیں گی کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،میرے حوالے سے عدالت میں کیس ہے جلسے میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرونگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے لیکن ہم نے کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنا ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ پنجاب میں میرے ممبران صوبائی اسمبلی کو تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن ہمارا پیسے کا بت ہو یا خوف کے بت ڈار نہیں سکتا ہے، ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ 2 خاندان 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں،ہرکسی کے ساتھ بات کو تیار ہوں لیکن چوروں سے کبھی بات نہیں کروں گا، جب کوئی معاشرہ چوری کو برا نہ سمجھے وہ قوم اپنی قبر کھود دیتی ہے، چور نیب کی عدالت میں جاتے ہیں تو اس پر پھول پھینکے جاتے ہیں۔