پنجاب سے کراچی آنے والا ٹرین آپریشن بحال نہ ہو سکا، ریلوے کو بڑا نقصان

298
train operation

لاہور: پنجاب سے کراچی آنے والا ٹرین آپریشن ملک میں جاری سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹرین کے پانی میں ڈوبنے یا سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ابھی تک معطل ہے، جس کی وجہ سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرینیں تاحال بند ہیں۔ کم و بیش 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود مسافر ٹرین کے ذریعے سے کراچی کے سفر سے تاحال محروم ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں مسافروں کی جانب سے بک کروائی گئی ٹرین کی ٹکٹیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر ری فنڈ کے لیے جا رہے ہیں، جس سے ایک جانب مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب یہ امر محکمہ ریلوے کے لیے بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سبب بن رہا ہے۔