پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں

1080

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے دبائو میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جارہی ہے جبکہ اس حقیقت سے وہ بھی واقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے حالانکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں صرف کچھ روز کے لیے بڑھنے کے بعد پھر گرنا شروع ہوگئی ہیں۔ اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے اب چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہوگا۔ کیا حکومت ایسا کوئی کام کرے گی کہ جس سے عوام سکون کا سانس لیں۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مٹی کے تیل سے لے کر پیٹرولیم مصنوعات سے تیار ہونے والی تمام چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ پھر ٹرانسپورٹ والے اشیائے ضروریہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کی زیادہ اجرت لیتے ہیں جس کا اثر ان اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے کیا حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرے گی تاکہ تمام اشیاء پر اس کا اثر پڑے پورے ملک میں لاکھوں موٹر سائیکل سواروں کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوتی ہیں اور صحت بھی۔ خادم پاکستان اس جانب بھی توجہ فرمائیں۔