پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

580

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور سینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی پولیس تحویل اور میڈیکل رپورٹس سے متعلق بھی سینئر قیادت کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں عمران خان سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ملاقات کی جس میں عمران خا ن نے اپنی گرفتاری کی صورت میں وزیر داخلہ کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے خلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظیار کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تحریک انصاف کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کرے گی۔