طالبہ پر تشدد کیس، نامزدملزمہ کی چارروزہ حفاظتی ضمانت منظور

244
case of violence

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل آباد کی طالبہ پر تشدد کے کیس میں نامزدملزمہ کی چارروزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار انا علی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن آپ نے غلط بیانی کی تھی۔ درخواست گزار بچی تو ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد آئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 25ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض کیس میں نامزد ملزمہ انا علی کی 4 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔