آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

326

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4 سالوں کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے 4 سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹورز پروگرام کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان ممالک کی ٹیمز پاکستان کا دورہ کریں گی۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

جو ٹیمز پاکستان کا دورہ کریں گی ان میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جو ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گیں ،افغانستان، آسٹریلیا، آئر لینڈ اور زمبابوے کی ٹیمز محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔