عامر لیاقت کو پیسے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ ملک کی والدہ کا دعوی

387

کراچی:مرحوم اینکرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ نے کہاہے کہ عامر لیاقت کی وفات کسی ڈپریشن یا ذہنی تنائو کے سبب نہیں ہوئی، 5 جون کو ہماری صلح ہو چکی تھی، عامر لیاقت خوش اور بہتر محسوس کر رہے تھے۔

دانیہ ملک نے کہا کہ عامر لیاقت کو پیسوں کے لیے قتل کیاگیا،عامر لیاقت کے موبائل کا فرانزک کروایا جائے، فرانزک سے سارا سچ سامنے آ جائے کہ پیسہ کہاں گیا۔

مرحوم اینکرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے دعوے اور انکشافات کیے گئے ہیں۔ٹک ٹاکر دانیہ ملک عامر لیاقت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا سے دور اور عدت میں ہیں، ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام بھی بند ہے۔

دانیہ ملک کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ، ڈاکٹر بشری اقبال پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔دانیہ ملک کی والدہ سلمی نے دعوی کیا ہے کہ عامر لیاقت نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی، انہیں اسلام آباد میں 40 کروڑ روپے ملے تھے، یہ پیسہ کہاں سے آیا تھا کس نے دیا تھا یہ تو انہیں معلوم نہیں مگر عامر لیاقت نے 40 کروڑ وصول کیے تھے۔

 ان کے کسی ایک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ اب بھی موجود ہوں گے باقی پیسے گھر میں ہوں گے۔

ویڈیومیں دانیہ کی والدہ کے ہاتھ میں ایک پرچہ بھی دیکھا جا سکتا ہے،جس میں وہ بتارہی ہیں کہ اس میں عامر لیاقت کے موبائل کی تفصیلات ہیں، انہوں نے اس پیسے کی ناصرف تصویریں لی تھیں بلکہ لین دین بھی کی تھی۔دانیہ ملک کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیانات میں عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت کے موبائل کا فرانزک کروایا جائے، فرانزک سے سارا سچ سامنے آ جائے کہ پیسہ کہاں گیا اور آیا عامر لیاقت کو پیسوں کے لیے کس نے قتل کیا۔