جماعتوں کا رابطہ نہیں محض نعروں سے منزل تک نہیں پہنچ سکتے، سعد رفیق

330
lost majority

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے و ہواباذی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے، آج بھی انصاف بکتا ہے جرنیلوں، نظریہ ضرورت کے تحت فیصلوں سیاستدانوں اور بکاﺅ صحافیوں نے ملک کو اپنی منزل تک نہیں پہنچنے دیا۔

سعد رفیق نے  کہا کہ  لوگوں کے منہ دیکھ کر فیصلے نہیں آنے چاہئیں، وہ مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام پارٹی آفس نصیر آباد میں 75ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

سعد رفیق کاکہناتھاکہ 75 برسوں میں قوم نے بہت کچھ کھویا اور بہت کچھ پایا اگر غلطیوں کاادراک نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں ہمارا بڑا مسئلہ باہمی انتشار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے سیاسی جماعتوں کا رابطہ نہیں محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکتے ہم یوم آزادی پر ایک دوسرے کو غدار کہنا چھوڑیں ملک میں کوئی غدار نہیں بستا،جماعتوں کءجنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  آج بھی انصاف بکتا ہے نہ روٹی پوری نہ پینے کا پانی نہ تن کےلئے کپڑا ہے،پالیسی میکر زکو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے بار بار تجربات کرکے مارشل لاءلائے گئے۔