پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل

296

لاہور : پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائیگا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کریگی۔