دبئی کی ٹیکسیوں میں درہم بھولنے کے واقعات میں اضافہ

512
forgetting dirhams

دبئی: اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی میں ٹیکسیوں سے ملنے والی اشیا میں کل 1,272,800درہم نقدی شامل تھی،

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے)نے ششماہی رپورٹ جاری کی ہے، یہ اعداد و شمار ’’آر ٹی اے‘‘کی طرف سے اپنے کال سینٹر (8009090)کے حوالے سے شیئر کیے گئے ہیں،اسی عرصے کے دوران کال سینٹر کو ٹیکسیوں میں گم ہونے والی اشیا کی 44,062رپورٹیں موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ نقدی کے علاوہ برآمد شدہ اشیا میں 12,410موبائل فون، 2,819الیکٹرانک آلات، 766پاسپورٹ اور 342لیپ ٹاپ شامل ہیں،یہ شکایات اور تجویز کردہ اصلاحات بنیادی طور پر نقل و حمل کی خدمات پر مرکوز ہیں۔ نصف سے زیادہ (51فیصد)شکایات اور تجویز کردہ اصلاحات بسوں اور ٹیکسیوں کے استعمال سے متعلق تھیں اور آٹھ فیصد پارکنگ کی خلاف ورزیوں سے استثنی کی درخواستوں کے ذریعے نمایاں کردہ پارکنگ خدمات سے متعلق تھیں،تقریبا تمام (98فیصد)شکایات اور تجویز کردہ اصلاحات کو مخصوص مدت (پانچ کام کے دنوں)کے اندر اور تجویز کردہ بہتری کے لیے 15کام کے دنوں میں سائن آف کر دیا گیا تھا۔