ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ ہوگیا

256

  اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ ہوگیا ۔

 پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 556 میگاواٹ اور طلب 29 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

 شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

 یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 7 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگاواٹ اورنجی پاور پلانٹس 10 ہزار 950 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔

 اس وقت جوہری ایندھن سے3 ہزار 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔