پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلیے حکومت نے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی

632

اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلیے حکومت نے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی حکمت عملی کے تحت سیکورٹی کے سخت انتظامات،ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستے سیل،مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم، اسلام آباد پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دو ہزار جوان تعینات ہوں گے۔

پولیس کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زونز کو ہر طرف سے سیل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  اسلام آباد پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دو ہزار جوان تعینات ہوں گے، کسی کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ریڈ زون داخلے پر مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم  دیا گیا ہے، مظاہرین سے نمٹنے کے لئے وفاقی پولیس نے تیاری مکمل کر لی،کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو زون داخل نہیں ہونے دیں گے ۔

پولیس اینٹی رائٹس فورس اور رینجرز کو بھی ریڈ زون میں تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشن کو سونپ دی گئی۔