سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

416

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج بھی سونے کی قیمت میں 2100 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔