الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ہم بھی ڈنڈے لے کر نکلیں گے، خالد مقبول صدیقی

654

اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ہم بھی ڈنڈے لے کر نکلیں گے ، غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے جمہوری نظام منتخب کیا تھا، اصل اہمیت عوام کے ووٹ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال سے عوام ایم کیوایم کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔ ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹ صحیح شمار کیا جائے۔ ہم پر غلط نتیجے تھوپے گئے اس لئے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں، کراچی کے بغیر ملکی معیشت سانس نہیں لے سکتی اور کراچی کے بغیر پاکستان کی کوئی شناخت نہیں۔ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گنوائیں گے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ہم ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔ عوام ووٹ کی عزت کو اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔