الیکشن کمیشن کے خلاف پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، ترجمان

348
constitutional requirement

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے سے متعلق الزامات کو گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈہ  قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔

 پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔  ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بار پر وضاحت  دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

پراپیگنڈا کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دئیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے ۔ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔