پاکستان کا پہلا موبائل پٹرول پمپ“گو لنک“سروس شروع کرنے کا اعلان

629

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) نے پاکستان بھر میں نئے اور جدید ترین موبائل پٹرول پمپ ”goLink“ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گو لنک موبائل پٹرول پمپ سے گاڑی چلانے والے سفر کے دوران آسانی اور سہولت کے ساتھ فیول حاصل کرسکیں گے۔ بنیادی طور پر موبائل پٹرول پمپ کو صارفین کیلئے پٹرول پمپ ڈھونڈنے میں ڈرائیونگ کا وقت کم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ موبائل پٹرول پمپ کو موجودہ پارکنگ یا ہموار جگہوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر اپنے خیا لا ت کااظہار کرتے ہوئے گو (GO)کہ چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب نے کہا کہ گو لنک ا سٹیشن سے پاکستان میں اہم فیولنگ انفراسٹرکچرنگ پر آنے والے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوگی ۔

کیونکہ ہر موبائل فیول ا سٹیشن کے لئے کم جگہ اور ابتدائی طور پر کم سرمایہ کی ضرورت پڑتی ہے جس سے گاڑی چلانے والوں کیلئے فی گو لنک پمپ سالانہ500,000لیٹرزفیول کی بچت کے سا تھ ساتھ کاربن کے اخراج میں 1200MT کمی ہوگی۔اس لیے یہ رہائشی، تجارتی اور کاروباری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز پہاڑی علاقوں میں موٹر فیول فراہم کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔گو لنک اسٹیشن پاکستان میں کام کرنے والے جینریٹروں کے لیے فیول بھرنے کا ایک محفوظ اور آسان طریقہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔

GO نے متحدہ عرب امارات کے معروف مربوط عالمی آئل اینڈ گیس ادارے اینوک(ENOC) گروپ (ایمریٹس نیشنل آئل کمپنی) کے موبائل فیول ڈیلیوری سسٹم اینوک لنک کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ صنعت کی اس منفرد جدت کو پاکستان میں متعارف کرایا جاسکے ۔ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر فیول کی تقسیم کی جدید ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

اینوک لنک،اینوک گروپ کی ملکیت ہے جومتحدہ عرب امارات میں بزنسز کو ڈیجیٹل موبائل فیول ڈیلیوری سروس فراہم کرتا ہے جسے گروپ کے ڈیجیٹل ایکسلر یٹر پروگرام ’نیکسٹ“ کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اسے 2019 میں شروع کیا گیا۔

اینوک لنک ایک ایسا منفرد ای لنک ا سٹیشن چلاتا ہے جو موبائل فیولنگ کا ایسا فارمیٹ ہے جو گاڑی سواروں اور صارفین کو ایندھن حصول کی خدمات تک آسان اور باسہولت رسائی میسر کرے گا۔

اسے اسمبلی کی ضرورت نہیں ہے اور اسے آسانی سے موقع پر ہی کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے ،یہ جدید ڈیجیٹل سسٹمز سے بھی لیس ہے جو صارفین کو فیول کا ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

GO کے گو لنک اسٹیشن مختلف ٹینک سائز سے لیس ہوں گے جس پرایک ساتھ چار گاڑیوں میں فیول بھرا جاسکے گا جس سے انتظار کے وقت میں کمی آئے گی۔

موبائل اسٹیشن جدید ترین بین الاقوامی ڈیزائن اور حفاظتی معیارات کا استعمال کرتا ہے اور پیٹرول پمپس اور فیول ڈسٹربیوشن ٹرکنگ کیلئے معیاری فیول ریگولیشنز کی تعمیل کرتا ہے۔گو لنک اسٹیشنز جدید ڈیجیٹل سسٹمز جیسا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ آپشنز، گو کارڈ پروگرام تک رسائی سے لیس ہے جو صارفین کو فیولنگ کا ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

گو لنک اسٹیشنز صارفین کوGORON 92اور GORON ULTRA 95اور GOڈیزل فیولز فراہم کرے گا تاہم یہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے
اینوک لنک کی ٹیم اور گو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب نے چیئرمین اوگرا، ممبر ائل،ڈی جی ایکسپلوسیوز اور ڈی جی آئل کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں گو لنک اسٹیشن کے تصور کے بارے میں بریفنگ دی اور ریگولیٹری منظوری کیلئے پراسسس شروع کرنے کی درخواست کی۔

ریگولیٹری منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد گو لنک اسٹیشنز کے 2022 میں آپریشنز شروع کرنے کی توقع ہے۔

GO کے بارے میں !
GO(گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔ 2015سے کمپنی نے 1000سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس قائم کرکے پاکستان میں نجی شعبہ کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ کمپنی نے 200,000MT سے زائد کا اسٹوریج انفراسٹرکچر تیار کیا ہے اور ملک میں تیل کی مارکیٹنگ میں سب سے آگے ہے۔ GO ملک کی پہلی او ایم سی بھی ہے جس نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل چارجرز متعارف کرائے ہیں۔

کمپنی نے انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنے ایندھن میں عالمی معیار کے اجزاء کو بھی متعارف کرایا ہے۔ GO کی سی ایس آر سرگرمیاں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ماحولیات سمیت متعدد منصوبوں پر محیط ہیں۔