بارشوں کے باعث ٹرینیں 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

291
rains are delayed

کراچی: ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، اور ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مون سون کے حالیہ اسپیل نے جہاں متعدد علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، وہیں ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، اور بعض ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

شدید بارش کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 8 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ دیر سے پہنچی۔

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹےکی تاخیر کے ساتھ پہنچی، رحمان بابا ایکسپریس ساڑھے چارگھنٹے، تیزگام پونے چار گھنٹے اور پاک بزنس، شاہ حسین، سرسید اور جعفرایکسپریس بھی تین تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔